Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ سے متصل ہزارہ موٹروے کا افتتاح اگلےماہ متوقع۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 13, 2019

سی پیک منصوبہ سے متصل ہزارہ موٹروے کا افتتاح اگلےماہ متوقع۔۔۔۔

SourcePCI

ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ظہر الاسلام نے اکتوبر کے اواخر تک سی پیک منصوبہ سے جڑے ہزارہ موٹروے کا افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہزارہ موٹروے کا شمار سی پیک منصوبہ کے اہم سٹریٹجک انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس میں ہوتا ہے اور اس کی تکمیل سے قراقرم ہائے پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔ہزارہ موٹروے سے منسلک حویلیاں -مانسہرہ کا حصہ تقریباً تکمیل کے مرحلے کو پہنچا ہے جبکہ بقیہ زیرِ تکمیل ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ موٹروے کے سبب نہ صرف قراقرم ہائے وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو آسانیاں پیدا ہونگی بلکہ سفر کے دورانیہ میں کمی کے علاوہ توانائی کی بھی بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین تعلقات کے 70سال: کانفرنس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا خطاب ، سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی اور زرعی ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔

اسلام آباد ، 7 جولائی ، 2021: پاک چین تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی  مناسبت سے پاکستان چائینہ …