Home Latest News Urdu سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
Latest News Urdu - August 14, 2020

سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔

.

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے پاک چین دوستی کی مضبوطی کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جِنگ سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سماجی و اقتصادی ترقیاتی ورکنگ گروپ کا ممبرنیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)چینی کمپنیوں اور سی پیک اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کرے گا تاکہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں میں بھرتیاں کی جاسکیں۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا کہ سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی اور چین پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کی حمایت کا خواہاں ہے۔

Comments Off on سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔

Check Also

صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوؤچاؤہوئی…