وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت متوقع نیشنل ڈویلپمینٹ کونسل کی پہلی اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کا امکان۔۔۔۔۔
وزیر عمران خان کی زیرِ صدارت متوقع نیشنل ڈویلپمینٹ کی پہلی اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اس ضمن میں گوادر کے علاقے کو خصوصی اقتصادی زون بنانے سے متعلق سفارشات منظوری کے لئے پیش کریں گے۔واضح رہے کہ کمانڈر آف ساؤدرن کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان کی ترقی سے متعلق خصوصی سکیم بھی پیش کریں گے۔اس کے علاوہ اس اجلاس میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ خطے میں ربط سازی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
پاک چین تعلقات کے 70سال: کانفرنس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا خطاب ، سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی اور زرعی ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔
اسلام آباد ، 7 جولائی ، 2021: پاک چین تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان چائینہ …




