Home Latest News Urdu چین کی جانب سےکووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی مددکے لئے 106 ٹن طبی سازو سامان کا عطیہ۔
Latest News Urdu - August 14, 2020

چین کی جانب سےکووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی مددکے لئے 106 ٹن طبی سازو سامان کا عطیہ۔

.

پاک-چین دوطرفہ تعاون پر مبنی شراکت داری کووڈ-19 کے پھیلاؤکے سبب پیدا صورتحال میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔ چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ترجیحی اور مستقل مدد فراہم کی ہے۔ چینی حکومت نے 106 ٹن طبی سامان کی 7 کھیپ پاکستان کو تحفے میں دی ہیں۔ پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو وینٹیلیٹرز سونپ دیئے۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے ماضی میں وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے چین کی ترجیحی مدد کی تعریف کی۔چینی سفیر نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں بے مثال حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on چین کی جانب سےکووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی مددکے لئے 106 ٹن طبی سازو سامان کا عطیہ۔

Check Also

گزشتہ ماہ مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری۔

گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،چین نے 153.9ملین ڈا…