کرونا وائرس پر قابو پانے کے عمل میں پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کی قراردار کی منظوری قابلِ تعریف اقدام۔۔۔ترجمان،چینی وزارت خارجہ۔
Enter Your Summary here.
چین نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال میں اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد کی منظوری کے اقدام کو نہایت خوش آئیند قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پیدا صورتحال میں پاکستان کی جانب سے مکمل مدد فراہم کرنے کے عزم سے متعلق قرارداد کی منظوری دراصل چین اور پاکستان کے مضبوط سٹریٹیجک تعلقات اور سدا بہار دو طرفہ دوستی کی عکاس ہے۔اس موقع پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین میں مقیم پاکستانیوں کو مکمل مدد و تعاون اور تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی خصوصی اقتصادی زون کےپہلے مرحلے کی تکمیل مکمل۔
فیصل آباد میں سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی خصوصی اقتصادی زون نے اپنا پہلا مرحلہ …






