Home Latest News Urdu آئی سی ایس ایف نے اسلام آباد میں شیئرڈ فیوچر بازارکا افتتاح کر دیا
Latest News Urdu - September 1, 2023

آئی سی ایس ایف نے اسلام آباد میں شیئرڈ فیوچر بازارکا افتتاح کر دیا

.

چین پاکستان تھنک ٹینکس، انسٹی ٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر (آئی سی ایس ایف) اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر (پی آر سی سی ایس ایف) نے اسلام آباد میں ‘شیئرڈ فیوچر بازار’ کا افتتاح کردیا۔ چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ اجناس کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی یہ منفرد مارکیٹ نہ صرف پاکستان میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے درآمد شدہ اشیاء کی خوردہ فروخت کرے گی بلکہ چین اور وسطی ایشیائی خطوں کو پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔ آئی سی ایس ایف کا چینی وفد افتتاحی مقام پر پی آر سی سی ایس ایف کے ارکان کے ساتھ شامل ہوا۔ پی آر سی سی ایس ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اس منصوبے میں چینی اور وسطی ایشیائی سرمایہ کاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے خصوصی طور پر جگہ مختص کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ مستقبل کی مارکیٹ کا مقصد صرف چینی مصنوعات کو متعارف کرانا نہیں ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کو چین اور پاکستان کے ساتھ جوڑنا بھی ہے

Comments Off on آئی سی ایس ایف نے اسلام آباد میں شیئرڈ فیوچر بازارکا افتتاح کر دیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …