آئی پی ڈی ایس اور ویو بک کے تعاون سے پاکستان میں چینی زبان کے مراکز قائم ۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (آئی پی ڈی ایس) اور ویو بک نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے اشتراک سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں چینی زبان کے مراکز قائم کیے ہیں۔ یہ اقدام آئی پی ڈی ایس اور ویو بک، تیانجن ہنٹونگ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی مشترکہ یادداشت کا تسلسل ہے۔ مزید برآں ،لینگوئج کا یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چینی زبان کے مفت تربیتی کورسز، تحقیق اور ترقی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔جبکہ منتخب طلباء کو وظائف دیے جائیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…