Home Latest News Urdu آرمی چیف سے چینی وزیرلیوجیان چاو کی ملاقات،علاقائی امن اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - June 21, 2024

آرمی چیف سے چینی وزیرلیوجیان چاو کی ملاقات،علاقائی امن اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے چین کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وزیر لیو جیان چاو نے کہا کہ وہ چین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کو دھرایا۔

Comments Off on آرمی چیف سے چینی وزیرلیوجیان چاو کی ملاقات،علاقائی امن اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …