آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں 15.5 ملین روپے کا عطیہ دےدیا۔
.
آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) نے ملک میں حالیہ سیلاب کی صورتحال میں وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 15.5 ملین روپے کا عطیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اے پی سی ای اے کا شکریہ ادا کیا جس نے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں 15.5 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔وزیر منصبوبہ بندی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین پاکستان کا سدا بہار دوست ہے جو ہمیشہ سے چاہے ایمرجنسی ہو یا آفت یا کوئی معاشی بحران،پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …