ائیر چیف اور چینی سفیر کے مابین ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
.
چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جس میں علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے متعدد اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف کی آپریشنل ساخت کے مطابق جدید فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس وارفیئر میں آپریشنل صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پی اے ایف کی جدید کاری کی کوششوں کا عمومی جائزہ پیش کیا۔چینی سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دلی دکھ کا اظہار کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…