Home Latest News Urdu اقوامِ متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر چین نے بھرپور انداز میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - October 9, 2019

اقوامِ متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر چین نے بھرپور انداز میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔

چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے نہایت گرم جوشی سے وزیر اعظم پاکستان کا خیر مقدم کرکے فولاد سے کہیں زیادہ مضبوط رشتے کو امر کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اقوامِ متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر بھرپور پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی چین کی اعلٰی سطحی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے ایجنڈا میں کشمیر کو خاص طور ملحوظ نظر رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ،صدر شی جنگ پنگ اور چئیرمین نیشنل پیپلز کانگریس کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔واضح رہے پاکستانی سفیر نے قبل ازیں چینی وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی موجودگی میں پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان سماجی-اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشتوں پر پاکستان کی جانب سےدستخط بھی کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…