Home Latest News Urdu اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما،مثالی اور لازوال قرار دے دیا۔
Latest News Urdu - September 29, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما،مثالی اور لازوال قرار دے دیا۔

.

۔1949ء میں چین کے قیام اور اقوام متحدہ میں اپنی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاک چین تعلقات دوستی اور تعاون باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس رشتے کو منفرد اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے سفر سے تحریک حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کے تجربات تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے نمونہ ءعمل بن سکتے ہیں۔

Comments Off on اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما،مثالی اور لازوال قرار دے دیا۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…