Home Latest News Urdu انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون طویل مدتی سی پیک منصوبے کا ساتھواں ستون قرار۔۔۔وفاقی سیکریٹری،شعیب صدیقی
Latest News Urdu - September 6, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون طویل مدتی سی پیک منصوبے کا ساتھواں ستون قرار۔۔۔وفاقی سیکریٹری،شعیب صدیقی

وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونکیشن شعیب احمد صدیقی نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو سی پیک منصوبہ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی سفارش کی ہے۔انہوں نےپاکستان اور چین کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آرٹفیشل انٹلیجنس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ ،روبوٹکس،ای گورننس، آٹومیشن اور ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے کا شمار سی پیک منصوبہ کے دیرپا حکمت عملی میں  ساتھویں ستون کے طور پر ہوتا ہے۔ اورپاکستان میں انفارمیشن کمیونکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہتری سے نہ صرف فارن ڈائریکٹ انوسٹمینٹ میں اضافہ ہوگا بلکہ سرمایہ کی بچت کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…