این ٹی ڈی سی کے ذریعے سے دھابیجی سپیشل اکنامک زون 220کلو واٹ گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
Enter Your Summary here.
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے اپنے تازہ ترین اجلاس میں سندھ کے دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں 220 کلو واٹ گرڈ سٹیشن پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتفاق رائے ہوا جو این ٹی ڈی سی تعمیر کرے گا جبکہ اس کے لئے اراضی کے حصول اور دیگر رسد سے متعلق مدد حکومت فراہم کرے گی۔ واضح رہے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیر علی ارباب کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اس منصوبے کے پی سی ون میں ترمیم کی جائے گی اور جلد از جلد پلاننگ کمیشن کو پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پیشرفت کی رپورٹیں بروقت اور باقائدگی کے ساتھ پیش کریں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…