ایوان بالا پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور۔۔۔۔۔چین کے ساتھ مکمل طور پر اتحاد و یگانگت کے عزم کا اظہار۔۔۔۔۔
Enter Your Summary here.
پاکستان کی ایوان بالا نے چین میں کرونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال میں چین کی مکمل مدد کا عزم اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حیسن سید نے چین کی جانب سے کرونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنےکے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو قائل ستائش قرار دیتے ہوئے قرارداد پیش کی اور وہان میں موجود پاکستانی طلباء کو مشکل وقت میں گھر سے دوری کا احساس دلائے بغیر چینی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔سینیٹ کی اس قرارداد میں چین کو کرونا وائرس کے قابو پانے کے عمل میں مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …