اے پی سی ای اے نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں پر بریفنگ کا اہتمام کیا۔
.
آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا۔ “سی پیک انرجی پراجیکٹس پر انفوڈور سیلون” کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں پاور چائنا پاکستان، چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر سمیت سی پیک کی اہم توانائی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بریفنگ میں 6 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے 41 جاری منصوبوں اور تقریباً 1,500 چینی اور 11,000 پاکستانی پیشہ ور افراد کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں ان کے تعاون پرروشنی ڈالی گئی۔ جبکہ ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داری کے وعدوں کے ساتھ ساتھ داؤد ونڈ پاور پراجیکٹ، پورٹ قاسم کول سے چلنے والے پاور پلانٹ، تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، بھاشا ڈیم، اور داسو ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ جیسے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ اے پی سی ای اے 200 سے زائد رکن ممبرچینی کاروباری اداروں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی تعاون اور روابط کو بڑھانے میں مصروفِ عمل ہے۔