بلوچستان میں حب اور بوستان کے خصوصی اقتصادی علاقےسی پیک کے تحت اہم ترجیحات میں شامل۔
Enter Your Summary here.
سی پیک کے تحت بلوچستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی ہے اور اس دوران سی پیک کے تمام منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اس ملاقات میں آبی ذخائر ، بڑے پیمانے کے زرعی فارم اورگوادر بندرگاہ کی ترقی کے شعبوں کے علاوہ اہم ترجیحات میں شامل حب اور بوستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی جام کمال نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان میں نئی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی حقیقی کامیابی اور خوشحالی کی کلید ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت چیئرمین عاصم باجوہ کی بلوچستان کی ترقی کے عزم اور کوششوں کی بھی تعریف کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…