بلوچستان کے صوبائی وزیر نےگوادر میں چینی فنڈنگ سے تعمیر ہونےوالے ہسپتال اور ووکیشنل سینٹرکی سنگِ بنیاد رکھی۔۔۔۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے گوادر میں چینی فنڈنگ سے تعمیر شدہ 150بیڈہسپتال اور پاکستان-چائینہ فرینڈشپ ٹیکنیکل اینڈووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی سنگِ بنیاد رکھی ہے۔واضح رہے کہ یہ دونوں پراجیکٹس سی پیک منصوبہ کی سماجی و اقتصادی تعمیر و ترقی پروگرام کے تحت مکمل ہونگے۔چین نے ہسپتال کے لئے 240ملین یوان اور ووکیشنل سینٹر کے لئے 87ملین یوان کا گرانٹ دیا ہے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان دونوں پراجیکٹس کی تکمیل اگلے دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔اس تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں اور چین نے ان دونوں پراجیکٹس کے لئے گرانٹس کا اجراء کرکے گوادر کے عوام کی تعمیر و ترقی کے دیرینہ عزائم کی عکاسی کی ہے۔جبکہ ووکشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …