Home Latest News Urdu بیجنگ میں پاکستان کلچر ڈے جوش و خروش سےمنایا گیا۔
Latest News Urdu - November 20, 2022

بیجنگ میں پاکستان کلچر ڈے جوش و خروش سےمنایا گیا۔

.

بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج میں سالانہ بین الاقوامی ثقافتی گالا کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کی بھرپور ثقافت اور ورثے کواجاگر کرنا تھا۔ تقریباً 27 ممالک نے اپنی ثقافتی دستکاریوں کی نمائش کے لیے اپنے قومی اسٹال لگائے۔ اس سال کی تقریب پاکستان کی 75 سالہ آزادی کی تقریبات کا حصہ تھا۔ تقریب کے دوران جمع ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے بھی عطیہ کیا جائے گا۔ اس ثقافتی گالا میں سفیروں اور سینئر سفارت کاروں، حکام، میڈیا کے نمائندوں اور طلباء نے شرکت کی۔ چین، ایران، مصر، سوڈان، بلغاریہ، کیوبا، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، آذربائیجان اور کئی دیگر ممالک نے اپنے ثقافتی دستکاری، مصنوعات اور روایتی کھانوں کی نمائش کی۔ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے تقریب کا دورہ کیا اور گالا کے انعقاد پر سکول انتظامیہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments Off on بیجنگ میں پاکستان کلچر ڈے جوش و خروش سےمنایا گیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…