Home Latest News Urdu بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت چین اور سی اے بی آئی کے درمیان زراعتی شعبے میں تحقیق اور ترقی کے فروغ سے متعلق معاہدے پر دستخط۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 20, 2019

بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت چین اور سی اے بی آئی کے درمیان زراعتی شعبے میں تحقیق اور ترقی کے فروغ سے متعلق معاہدے پر دستخط۔۔۔۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نےچائینیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور کامن ویلتھ ایگریکلچرل بیورو انٹرنیشنل (سی اے بی آئی)کے نمائیندوں پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔ سی اے بی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آف گلوبل آپریشنز الریچ کلمین نے وفاقی وزیر کو سی اے بی آئی کی جانب سےدو ملکوں کے اہداف کے حصول کے لئے سہ فریقی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت چین، سی اے بی آئی اور پاکستان وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے درمیان زراعت کے شعبے میں تحقیق کے فروغ اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے نومبر 2018میں معاہدہ طے پایا ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی اور سی اے بی آئی نے ریسرچ کے شعبے کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھنے کے علاوہ ماہرین زرعی حیاتیات، ماہرین حشریات کے علاوہ ریجنل پسٹ منیجمنٹ،کوارٹین سہولیات، ویڈ کنٹرول اور میکسیمم ریڈ ڈیو لمیٹ(ایم آر ایل) کے معیارات کو زرعی اجناس مکئ،گندم اور چاول کی کاشت میں متعین کرنے کے علاوہ باہمی تعاون پر اتفاق رائے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …