Home Latest News Urdu بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کووڈ-19کی صورتحال میں تعاون اورپائیدار ترقی کا ایک مثالی نمونہ۔چینی وزیر خارجہ
Latest News Urdu - May 25, 2020

بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کووڈ-19کی صورتحال میں تعاون اورپائیدار ترقی کا ایک مثالی نمونہ۔چینی وزیر خارجہ

Enter Your Summary here.

چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے تیرھویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے سائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ کووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب درپیش وقتی آزمائشوں کے باوجود بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت شراکت داری اورتعاون نہایت پائیدار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کووڈ-19کےوبائی مرض کے محدود اثرات نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط اور دوبارہ متحرک کریں گےبلکہ یہ ترقی کے نئے رجحانات کا آغاز کرنے کا بھی موجب بنیں گے۔ جبکہ چین ماحول دوست مشترکہ ترقی ، تعاون اور مدد کے اصول کی بنیاد پر بی آر آئی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ نیزچین کا مقصد بی آرآئی کے فیلگ شپ ڈیجیٹل سلک روڈ اور ہیلتھی سلک روڈ بنانا ہے۔ ڈیجیٹل اینڈ ہیلتھی ریشمی سڑکیں معاشی نمو کو تیز کریں گی اور بی آرآئی شراکت دار ریاستوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو یقینی بنائے گی۔ واضح رہے کہ بی آر آئی جو لوگوں کی مرکزیت اور پائیدار ترقی کا مظہر ہے جامع اور بین الاقوامی ترقی کی ایک مثال قائم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …