Home Latest News Urdu بی آر آئی جامع اور وِن-وِن نقطہ نظر پر مبنی رابطہ سازی کا مظہر ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - December 17, 2020

بی آر آئی جامع اور وِن-وِن نقطہ نظر پر مبنی رابطہ سازی کا مظہر ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Enter Your Summary here.

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ ”نئی سرد جنگ” اور ”جس کی لاٹھی اس کی بھینس” نقطہ نظرکے برعکس ہونے کے ناطے چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مشترکہ خوشحال معاشرے کی تشکیل سے مشروط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل کاری مختلف ممالک ، ثقافتوں اور براعظموں کے مابین رابطہ سازی پر مبنی ایک جامع اور وِن-وِن دوراندیش نقطہ نظر ہے اور معیشت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، صنعتوں ، بندرگاہوں اور پائپ لائنوں ، سڑکوں اور ریلوے کی ترقی کے ذریعے سےعالمگیریت کو فروغ دے رہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس عظیم پہل کاری سے معاشی استحکام کے ثمرات حاصل ہو رہےہیں۔ انہوں نے پاک-چین کووڈ-19 تعاون کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا اور اسے مضبوط دوستانہ تعلقات کا ایک بہترین نمونہ قرار دیا۔ علاوہ ازیں ”شی جن پنگ: چین کی طرزِ حکمرانی” کی تیسری جلد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کتاب بدلتی دنیا میں چین کے عروج کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔

Comments Off on بی آر آئی جامع اور وِن-وِن نقطہ نظر پر مبنی رابطہ سازی کا مظہر ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …