بی آر آئی کے تحت سی پیک منصوبہ سماجی و اقتصادی ترقی اور رابطہ کاری کا ایک اہم محرک،معین الحق۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنہوا نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اہم پراجیکٹ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان اور پورے خطے میں رابطے میں اضافہ اور سماجی و اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مرحلے کے تحت پاکستان دور دراز علاقوں کو تیزی سے صنعتی شکل دے رہا ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں اور غربت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ بی آر آئی حکومت پاکستان کی عوامی ترقی کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






