Home Latest News Urdu تائیوان کی ٹیکسٹائل صنعت کا سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاری پر غور۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 17, 2019

تائیوان کی ٹیکسٹائل صنعت کا سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاری پر غور۔۔۔۔۔

تائیوان ٹیکسٹائل فیڈریشن کے صدر جسٹین ہوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قابلِ مقدور لیبر مارکیٹ تائیوان کی ٹیکسٹائل کے شعبے سے منسلک کمپنیاں جو اپنی پیداواری یونٹس کو ویتنام سے باہر منتقل کرنے کی خواہشمند ہیں, انکے لئے پاکستان ایک موضوع منزل ہے۔ جبکہ انہوں نے اگلے دس سال تک سستی اور مستقل افرادی قوت کی دستیابی کے باعث تائیوان کی ٹیکسٹائل صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی صنعتوں کے ماحول سے متعلق معلومات اور ہیومن ریسورسز کو تائیوان کے دیگر فیڈریشنز تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔جبکہ تائیوان ٹیکسٹائل فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے اورمصنوعات کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبےمیں جدت کو متعارف کرکے نہ صرف مصنوعات کے معیار میں بہتری لا سکتا ہے بلکہ اس سے چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بھی ہموار ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ تائیوان ٹیکسٹائل فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے کی افرادی قوت کو ٹریننگ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف