تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز۔
۔
گوادر پورٹ سے پہلی بار براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔ گودار سے پہلی بار بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے‘۔میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء) کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔ کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…