جھمپیر وِنڈ فارم مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی نمو کا موجب بن رہا ہے،جنرل منیجر سن۔
.
تھری گورجز سیکنڈ ونڈ پاور پراجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے ٹھٹھہ میں جھمپیر میں واقع تھری گورجز وِنڈ فارم پاکستان لمیٹڈ کے جنرل منیجر سن کیانگ نے کہا ہے کہ کمپنی کے 80 فیصد سے زیادہ ملازم پاکستانی ہیں اور اس منصوبے نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کےمتعدد مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کمپنی صاف توانائی کے ذریعے پاکستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس طرح کے منصوبوں کو پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئےکہا کہ ان سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…