Home Latest News Urdu جھمپیر وِنڈ فارم مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی نمو کا موجب بن رہا ہے،جنرل منیجر سن۔
Latest News Urdu - May 27, 2021

جھمپیر وِنڈ فارم مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی نمو کا موجب بن رہا ہے،جنرل منیجر سن۔

.

تھری گورجز سیکنڈ ونڈ پاور پراجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے ٹھٹھہ میں جھمپیر میں واقع تھری گورجز وِنڈ فارم پاکستان لمیٹڈ کے جنرل منیجر سن کیانگ نے کہا ہے کہ کمپنی کے 80 فیصد سے زیادہ ملازم پاکستانی ہیں اور اس منصوبے نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کےمتعدد مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کمپنی صاف توانائی کے ذریعے پاکستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس طرح کے منصوبوں کو پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئےکہا کہ ان سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments Off on جھمپیر وِنڈ فارم مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی نمو کا موجب بن رہا ہے،جنرل منیجر سن۔

Check Also

وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں۔پاکستان میں تعینات چین کے قون…