Home Latest News Urdu جی آئی کے آئی اور چینی جامعہ ایچ ای یو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون پر متفق۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 20, 2020

جی آئی کے آئی اور چینی جامعہ ایچ ای یو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون پر متفق۔۔۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) اور چینی ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی (ایچ ای یو) نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مل کر کام کے سلسلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے وفد نے کالج آف انڈر واٹر اَکوسٹک انجینئرنگ کے وائس ڈین پروفیسر کیاؤ گینگ کی سربراہی میں جی آئی کے آئی کے ریکٹر جہانگیر بشر سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی تعاون کو فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے موسمیاتی تبدیلیوں، مصنوعی ذہانت ربوٹکس اور ڈیموں کی نمک ربائی کے انتظام سے متعلق شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور سہولت فراہم کرنےکو یقینی بنانے پر اتفاقِ رائے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف