Home Latest News Urdu جی سی سی کی گزشتہ میٹنگ کے سبب سی پیک منصوبہ کا دوسرامرحلہ متحرک ہوگا۔۔۔۔۔دو طرفہ باہمی تعاون مضبوطی کی ایک نئی جہت سے روشناس ہوگا۔۔
Latest News Urdu - November 12, 2019

جی سی سی کی گزشتہ میٹنگ کے سبب سی پیک منصوبہ کا دوسرامرحلہ متحرک ہوگا۔۔۔۔۔دو طرفہ باہمی تعاون مضبوطی کی ایک نئی جہت سے روشناس ہوگا۔۔

جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی(جی سی سی)کی گزشتہ میٹنگ کے سبب سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان کی شراکت داری کا کاپا پلٹ جائے گا اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ایجنڈا کے تحت توانائی اور انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس کے علاوہ کاپر،گولڈ مائینز،تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداوار،قابلِ استطاعت مکانات،سٹیل کی پیداوار،زراعت اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں کی بہتری و ترقی کے لئے باہمی طور پر اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں فریقین چین کی پیداواری یونٹس کی پاکستان منتقلی کے ذریعے سےدو طرفہ صنعتی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے ایم ایل -1ریلوے پراجیکٹ اورسی پیک منصوبہ کے مشرقی اور مغربی روٹس کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کے علاوہ سی پیک پراجیکٹس کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایران اور افغانستان کے سرحدات پر باڑ لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ اس میٹنگ کے اختتام پر چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ جی سی سی کی میٹنگ سے سی پیک منصوبہ کی کامیابی کی نئی راہیں متعین ہونگی۔پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں چین کے لئے اگلے تین سال میں 8سے 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان میں سٹیل کے شعبے کی تجدید سے پاکستان کی اس شعبے میں سالانہ درآمدات میں 4ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔اس موقع پر خیبر پختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن داؤد بٹ کا کہنا تھا کہ جی سی سی کی میٹنگ کے انعقاد سے سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے جمود کا شکار ہونے کے حوالے سےپھیلائی جانے والی خبروں کا تدارک ہوگا۔جبکہ اس کےسبب سی پیک منصوبہ کے دوسرےمرحلے کے متحرک ہونے سے دونوں ملکوں کی اقتصادی شراکت داری میں بھی تیزی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےزراعتی شعبے میں برآمدات کو فروغ دے 5۔2ارب ڈالر کا کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔