Home Latest News Urdu حبیب بینک لمٹیڈ بیجنگ میں برانچ کھولنے والا پاکستان کا پہلا بینک۔
Latest News Urdu - March 22, 2021

حبیب بینک لمٹیڈ بیجنگ میں برانچ کھولنے والا پاکستان کا پہلا بینک۔

.

حبیب بینک لمٹیڈ(ایچ بی ایل)بیجنگ میں برانچ کھولنے اور گاہکوں کو خدمات فراہم کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل بیجنگ کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے کلائنٹس ، ریگولیٹرز اور بینک کے سینئر ایگزیکٹیوز نے شرکت کی۔ ایچ بی ایل بیجنگ بینک کے معزز کلائنٹس کے لئے مصنوعات اور خدمات کی ایک پوری رینج پیش کرتا ہے۔ ای بی ایل کے چیئرمین سلطان علی آلانہ نے کہا کہ ایچ بی ایل کا چین کا سفر 2005 میں اس وقت شروع ہوا جب ہم نے بیجنگ میں اپنا نمائندہ دفتر قائم کیا۔ اس کے بعد 2017 میں ارمچی میں برانچ قائم کرکے فعال کیا اور آج ہم بیجنگ میں اپنا برانچ قائم کرکے فعال کر رہے ہیں۔

Comments Off on حبیب بینک لمٹیڈ بیجنگ میں برانچ کھولنے والا پاکستان کا پہلا بینک۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …