Home Latest News Urdu حکومتِ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے پرعزم۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 18, 2019

حکومتِ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے پرعزم۔۔۔۔

حکومتِ پاکستان نے باقائدہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے خصوصاً ڈیجیٹل پروڈکشن یونٹس(انڈرائڈ اور دیگر سازوسامان) کے قیام میں چین سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کے ساتھ ہونے والی خصوصی ملاقات میں سی پیک منصوبہ کا ساتھواں ستون تصور کیے جانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونکشن کے شعبے میں چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر کا ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی سفیر برائے پاکستان نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔