حکومتِ پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کے لئے نئے دو سالہ ورک ویزے کا اعلان کر دیا۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاروں کے لئے ایک نیا ویزا نظام منظور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا ویزا چینی شہریوں کے لئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر دو سال کی مدت کے لئے جاری کیا جائے گا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے چینی شہریوں کے لئے کاروباری سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اس پالیسی سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے 70 سالہ سفر پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …