حکومتِ پاکستان کی چین سے ایم ایل-1منصوبہ کے لئے قرضہ 2فیصد شرح سود پر حاصل کرنے کے لئےگفت وشنید۔۔۔۔۔۔
وزارت ریلوے کے عہدیدار نے نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے منعقدہ اجلاس میں بتایا ہے کہ ایم ایل-1ریلوے کی تجدید سے متعلق پراجیکٹ کی ابتدائی ڈھانچہ کے کام کی پیش رفت 80فیصد مکمل ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اس اجلاس کی صدارت کی۔وزارت ریلوے کے عہدیدار کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ 1680کلو میٹر پر مشتمل ریلوے ٹریک کی بہتری و تجدید کی لاگت 9ارب ڈالر سے بھی بڑھانے کا امکان ہےاور حکومت پاکستان کی چین سے اس پراجیکٹ کے لئے قرضہ 2فیصد شرح سود کے ساتھ حاصل کرنے کے لئے گفت و شنید جاری ہے جبکہ اگر حکومت اس شرح سود میں معاملات کو نمٹانے میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ سی پیک پراجیکٹس کے قرضوں کی سب سے کم شرح ہوگی۔اس اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ کے سبب بالواسطہ روزگار کے 20,000 جبکہ بلاواسطہ 150,000مواقع پیدا ہونگے۔اوراس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں چار سیکشن تعمیر ہونگے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…