حکومتِ پاکستان کی چین کے تعاون سےمقامی ہنر مند طبقے کو جدید ہنروں متعارف کرانے سےمتعلق منصوبہ سازی کرنے پر غور۔۔۔
حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے لئےافرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے لئے مقامی آبادی کو جدید ہنروں سے روشناس کرانے پر غور کر رہی ہے اور حکومت نے اس ضمن میں تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم اور ٹریننگ دینے والے ادارے کی صلاحیتی ڈھانچہ میں بہتری کے لئےچین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے ملکی پیداوار میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے جس کے کے تحت بہاولپور، جہلم، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، لسبیلہ، لاڈکانہ، حیدر آباد، گلگت اور میر پور کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر افرادی قوت کو چینی تعاون سے طلباء اور ٹرینرز کے تبادلوں کا لائحہ عمل طے کر کے مقامی آبادی کو ہنر مند بنانے کی سعی کی جائے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …