Home Latest News Urdu حکومت تجارتی قوانین و ضوابط کے حوالے سے ابہامات کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔۔۔چئیرمین،سرمایہ کاری بورڈ۔
Latest News Urdu - November 8, 2019

حکومت تجارتی قوانین و ضوابط کے حوالے سے ابہامات کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔۔۔چئیرمین،سرمایہ کاری بورڈ۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین زبیر گیلانی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی)میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تجارتی ضابطہ سازی میں حائل تمام رکاوٹوں کے خاتمے کے ذریعے سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سرگرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی  قوانین و ضوابط کو سہل بناکر تمام گراں نکتہ جات کو واپس لیا جائے گا جبکہ حکومت سی پیک منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام آباد سپیشل اکنامک زون سے متعلق امور میں آئی سی سی آئی کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع میسر آ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…