حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی ایک ٹیم کے ساتھ ملاقات میں جس کی سربراہی صدر یی چنگین کر رہے تھے، کہا کہ حکومت عوامی سرمایہ کی حفاظت کے لیے عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ ان کے بقول عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو بھی یقینی بنارہی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا مسلسل ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاسی کی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…