حکومت سی پیک کی کامیابیوں کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے پرعزم۔
Enter Your Summary here.
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے مطابق سی پیک کے تحت 13048 میگاواٹ کے 20 توانائی کے منصوبے عملدرآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے توانائی کے منصوبوں کو کم سے کم ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پر پاور ڈویژن کے متعلقہ حکام کی تعریف کی ہے۔جبکہ مین لائن ون ریلوے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ریلوے کے سیکریٹری نے بتایا ہےکہ ایم ایل ون کی ٹرمز آف ریفرنس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ قومی اقتصادی کونسل (ای سی این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں اس میگا پراجیکٹ کے پی سی-1 پر غور کیا جائے گا۔ دریں اثنا وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہےکہ حکومت نے سی پیک مغربی روٹ کی تعمیر و ترقی کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہےکہ ملتان-سکھر موٹر وے پر جلد ہی باقی علاقوں میں سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …