حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کا ترجیحی بنیادوں پر قیام عمل میں لانے کے لئےکوشاں۔
Enter Your Summary here.
محکمہ سرمایہ کاری سندھ نے آگاہ کیاہے کہ سی پیک کے تحت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر عملدرآمد کو تیزی سے یقینی بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ نجم احمد شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی سماجی و اقتصادی میں متوقع نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے صوبے میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دریں اثنابورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) نے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں سے متعلق امور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نیز سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے دھابیجی ایس ای زیڈ کے معاملات ایک مہینے میں حل کرنے کی یقینی کرائی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…