حکومت سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کاروباری ماحول کو سازگار بنا رہی ہے۔
Enter Your Summary here.
مشیر وزیر اعظم برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی نمو کو فروغ دینے اور سی پیک کے خصوصی معاشی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ عبد الرزاق نے مزیدکہا کہ حکومت نے کاروباری اصلاحات کو ترجیح دی ہے اور سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سمیت دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) میں ایک پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کاروباری سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے ورلڈ بینک انڈیکس کی سالانہ رپورٹ میں پیش کیے گئے 10 کاروباری مظاہر اپنانے پر غور کیا ہے۔