حکومت نے گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کیلئے ٹیکس مراعات کی منظوری دے دی۔
Enter Your Summary here.
گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی کے سفر کوچین اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی ایل) کے ذریعہ سے آگے بڑھایا جارہاہے اور اس نےپاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے کثیر مواقع فراہم کیے ہیں۔ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر مالیاتی بل 21-2020 میں گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کے لئے تجویز کردہ ٹیکس مراعات کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ ٹیکس مراعات کے معاہدے کے مطابق مراعات رکھنے والے اور اس کے ٹھیکیداروں اور قرض دہندگان کو 20 سالہ تک ٹیکس کی رعایت حاصل ہوگی۔ ان مراعات سے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون کے امور میں تیزی آئے گی جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقعوں کی پیشکش کے بعد مقامی لوگوں کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…