حکومت پاکستان سی پیک کے تحت مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کے لئے بین الاقوامی مشیروں کی خدمات حاصل کرے گی۔
Enter Your Summary here.
حکومت پاکستان نے سی پیک کے تحت مین لائن ون ریلوے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے لئے بین الاقوامی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت ارلی ہاویسٹ منصوبوں کے طور پر ایم ایل ون کو مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کا بنیادی مقصد ایم ایل ون منصوبے پر کامیابی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنا ہے۔یہ مشیر ایم ایل -1 کی گورننس ، ہیومن ریسورس اسٹریکچر ، کاروبار کی ترقی اور کیش فلو ماڈلز مرتب کریں گے۔جبکہ دوسری جانب فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو سی پیک کے تحت اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …