Home Latest News Urdu حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - June 30, 2022

حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

.

اسلام آباد میں چینی سرکاری کارپوریشن نورینکو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے اور اتحادی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کی ترقی اور باہمی خوشحالی کے لیے تبدیلی کے حامل منصوبے کے طور پر سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چینی کاروباری اداروں کو خاص طور پر پاکستانی شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ، جو لاہور میں روزانہ لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کرتا ہے  کی تکمیل میں نورینکو کے کردار کو وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال میں چین کے اعلیٰ حکام کا پاکستان کے لیے جاری مدد پر شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…