حکومت کا ایم ایل-1پراجیکٹ کے ڈیزائن کے لئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک منصوبہ کے اہم ایم ایل-1ریلوےپراجیکٹ کے انجینئرنگ ڈیزائن کے لئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان ایم ایل-1پراجیکٹ کی پی سی ون کو حتمی شکل دینے سے قبل 2۔9ارب ڈالر کی لاگت کے حامل اس منصوبہ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جس کے سبب بین الاقوامی ماہرین کو پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد اس کے امور کو احسن طریقے سے چلانے کے حوالے سے جائزہ لینے کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔جبکہ بین الاقومی ماہرین کی جانچ پڑتال میں چار سے پانچ مہینے کا عرصہ لگےگا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…