حکومت کا سی پیک منصوبہ کے تحت جوائینٹ ونچر کے ذریعے سے تھر کول بلاک-VI کی تعمیر کا فیصلہ۔۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کے تحت حکومتِ سندھ تھر کول بلاک-VI کے نیشنل سٹریٹیجک کا اہم پراجیکٹ متعارف کرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت کول مائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور 1320میگاواٹ کول فائرڈ پلانٹ سے گیس، ڈیزل اور فرٹیلائزر (یوریا) پیدا کیں جائیں گی۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ اور برطانیہ کی نامی گرامی کمپنی اوریکل کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ناہید میمن کے مابین وزارت توانائی میں اجلاس میں منعقد کیا گیا۔ یاد رہے کہ نومبر 2019ء کو منعقدہ نویں جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں دونوں فریقین نے سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت تھر کول بلاک-VI میں کوئلہ کو گیس یا فرٹیلائزر/یوریا میں تبدیل کر کے پیداوار حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اوریکل کمپنی نے بلاک-VI کی فزبیلٹی سٹیڈی کرنے کی ذمہدارری بھی لی ہے۔ واضح رہے کہ تھر کول بلاک-VI سٹرٹیجک اہمیت کا حامل پراجیکٹ ہے چونکہ اسکے امور کی نگرانی دو سی پیک ورکنگز گروپس توانائی، اور تیل اور گیس کر رہے ہیں ۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …