حکومت کو پیداوار میں اضافے کے لئے چینی طرزِ ماڈل ”ایکو فارمنگ” کے استعمال کی ترغیب
پاکستان-چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر زرک خان نے حکومت پاکستان سے پیداوار میں اضافے کے لئے چینی طرزِ ماڈل ”ایکو فارمنگ” کے استعمال کے ذریعے سے ملک کے غذائی عدم تحفظ پر قابو پانے کی استدعا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی جے سی سی آئی کے زیر اہتمام چینی زرعی طرزعمل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت دونوں ممالک ”چینی ایکو فارمنگ” کو فروغ دے کر زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ چین کا زراعتی ایکولوجیکل ماڈل ہائبرڈ بیجوں اوربہتر نظام آبپاشی سے مشروط ہے جبکہ حکومت اس طرزِ کے ماڈل میں پیش پیش رہتی تا کہ پیداور کی بہتری اور دیگر معاملات میں کسی کمی بیشی کا سامنا نہ ہو۔ اس تقریب میں مقررین نے بتایا کہ چین صرف اپنی 10فیصد قابلِ کاشت اراضی کو استعمال میں لا کر آبادی کے لئے خوراک پیدا کر رہا ہے جو دنیا کی مجموعی آبادی کا 20فیصد ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…