Home Latest News Urdu حیرت انگیز کارنامہ: پاکستان نے چین کی غربت خاتمے کی حکمت عملی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
Latest News Urdu - March 4, 2021

حیرت انگیز کارنامہ: پاکستان نے چین کی غربت خاتمے کی حکمت عملی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

.

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ ایمبیسڈر منیر اکرم نے حالیہ انسانی تاریخ میں چین کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی کو ایک معجزہ اور بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خلاف اس ’فتح‘ کے ثمرات چین کے علاوہ دوسرے ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں جو انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور پائیدار ترقی کو بھی فروغ دینے کا موجب بنیں گے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے واضح طور پر اسے ’مشترکہ خوشحالی‘ کا روشن باب قرار دیا ہے۔

Comments Off on حیرت انگیز کارنامہ: پاکستان نے چین کی غربت خاتمے کی حکمت عملی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

Check Also

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…