Home Latest News Urdu خصوصی اقتصادی علاقوں کا خوش اسلوبی سے آغازسی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی واضح مثال۔۔۔۔۔نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - January 5, 2020

خصوصی اقتصادی علاقوں کا خوش اسلوبی سے آغازسی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی واضح مثال۔۔۔۔۔نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین۔

Sharza Enter Your Summary here.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کا خوش اسلوبی سے آغاز ہو چکا ہے جس میں پاکستان کے مختلف خطوں میں خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تجدید کردہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی رعائتوں سے مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی جبکہ پاکستان زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے اہم ملک ہے لٰہذا پاکستان اپنے زرعی اجناس کو چین برآمد کر کے خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔اسی طرح انہوں نے پاکستان کو چین کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسانوں اور برآمدکاروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر اشیاء کے مناسب دام طے کر کے زرعی اجناس کی پیداوار کو یقینی بنانےخصوصاً موزوں قیمتوں کے ساتھ چینی پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی تجویز دی۔ اس کے علاوہ زمینی راستوں سے زرعی برآمدات کو وسعت دینےخصوصاً آم اور مچھلیوں کو بہتر انداز میں منزلِ مقصود پر پہنچانے کے لئے کولڈ چَین نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی اور جنوبی علاقے معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے لئے چینی تجارتی اداروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرکے نگینہ جات کی صنعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔