خیبرپختونخوا ہائر ایجوکشن پاک چین تعلقات کی 70ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کے لیےکوشاں۔
.
خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان نے کہا ہے کہ وہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چینی ثقافتی اور معلوماتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام چینی زبان سیکھنے کی پانچویں کلاس کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت نے چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے طلباء کو متعدد اسکالر شپ جاری کیے ہیں اور مستقبل میں بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






