Home Latest News Urdu خیبر پختونخواہ حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت 10 نئے اقتصادی زون اور19 صنعتی یونٹ قائم کرے گی۔
Latest News Urdu - July 28, 2021

خیبر پختونخواہ حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت 10 نئے اقتصادی زون اور19 صنعتی یونٹ قائم کرے گی۔

KP government logo

.

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی محمود خان کی نگرانی میں ہونے والے اجلاس کے دوران حکومت نے ایک نئی صنعتی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت آئندہ دس سالوں کے دوران 10 نئے اقتصادی زون اور 19 چھوٹے صنعتی اسٹیٹس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ کم از کم دو اور خصوصی اقتصادی زون بنائے جائیں گے جو اگلے پانچ سالوں میں قائم کیےجائیں گے۔ مزید برآں ایبٹ آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، درہ آدم خیل ، خیبر اور مردان میں چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کو بھی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ پالیسی پرانی صنعتوں کی بحالی کی بھی نگرانی کرے گی اور یوٹیلٹی کی بلا تعطل فراہمی بھی فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صنعتوں کو بروقت این او سی جاری کریں۔

Comments Off on خیبر پختونخواہ حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت 10 نئے اقتصادی زون اور19 صنعتی یونٹ قائم کرے گی۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…