خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت رکشئی سپیشل اکنامک زون کا آغاز کرنے کے لئے سرگرمِ عمل۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے رکشئی کے خصوصی اقتصادی علاقے کی تعمیر و ترقی کے آغاز کے لئے اہم پیش رفت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف خیبر پختونخواہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی (ایس ای زیڈ اے) نے ڈویلپمنٹ ایگریمنٹ آف رکشئی سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ اے) کو کنفرم کرتے ہوئے اسے حتمی شکل دینے کے لئے فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ارسال کیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے سی پیک کے اہم ترجیحات میں شامل رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے کے لئے 1000 ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 19 ستمبر 2019ء کو رکشئی خصوصی اقتصادی علاقے کی حیثیت کا تعین کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاور اینڈ پٹرولیم ڈویژن نے متذکرہ خصوصی اقتصادی علاقے میں بجلی اور گیس کہ فراہمی سے متعلق اقدامات کے لئے پی سی ون کی منظوری بھی دی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …